ایک سعودی شہری نے مجھے اسلام سے متعارف کرایا ، لنڈسے لوہان

ایک سعودی شہری نے مجھے اسلام سے متعارف کرایا ، لنڈسے لوہان

نیویارک:ایک ویڈیو کے ذریعے اسلام کے ساتھ اپنے تعلق کی داستان کا ذکر کیا جس میں اُنھوں نے کہا کہ مجھے قرآن پاک پاک تحفہ پیش کیا تھا۔ذرائع ابلاغ کے مطابق انہوں نے کہاکہ لندن میں مقیم میرے ایک سعودی دوست نے مجھے قرآن کریم کا ہدیہ پیش کیا جو میں اپنے ساتھ نیویارک لے گئی۔
یہ سیکھنے کے حوالے سے ایک کھلے دروازے کے مترادف تھا بالخصوص روحانیت کے لحاظ سے جو کہ میری شخصیت کی طبیعت ہے۔لنڈسے نے مزید کہا کہ میں امریکا میں قرآن کا نسخہ لے کر سڑک پر چل رہی تھی کہ کچھ لوگوں نے مجھ پر حملہ کر دیا اور کہا کہ میں ایک بری انسان ہوں اور یہ سب صرف اس لیے کہ میں نے قرآن کا نسخہ تھاما ہوا تھا۔
اس نے کہا کہ لندن واپس آ کر میں مسرور ہوں کیوں کہ مجھے اپنے ملک میں خطرہ ہو گیا تھا۔ لوگوں نے میرے ساتھ ایسا برتاو کیوں کیا؟
مجھے سمجھ آ گیا کہ وہ کتنی اذیت سے دوچار ہوتے ہیںمیں خود اسی تجربے سے گزر چکی ہوں۔امریکی اداکارہ نے سوشل میڈیا اکاونٹ سے اپنی تمام تصاویر کو ختم کر دیا اور اپنے متعلق معلومات کو انگلش سے عربی میں تبدیل کر دیا ۔