اسلام آباد: چیف جسٹس آف پاکستان میاں ثاقب نثار نے لاہور کے سروسز ہسپتال میں وینٹی لیٹرز خراب ہونے اور گنگارام ہسپتال میں نومولود بچے کی انگلیاں کاٹنے کے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے حکومت پنجاب کے متعلقہ حکام سے تحریری جواب طلب کرلیا ہے ۔ چیف جسٹس میاں ثاقب نثار نے ان واقعات کی رپورٹس پر دو مختلف ازخود نوٹسز لئے ہیں ، لاہور کے سروسز ہسپتال میں 17وینٹی لیٹرز خراب ہونے کی خبروںپر ازخود نوٹس لیتے ہوئے چیف سیکرٹری پنجاب سے دس روز میںرپورٹ طلب کرلی ہے جبکہ دوسرا از خودنوٹس گنگارام ہسپتال میں نومولود بچے کی انگلیاں کاٹنے کے واقعہ کی خبروں پر لیا ہے چیف جسٹس نے ہسپتال کے میڈیکل ڈائریکٹر سے تین روز میں تحریری رپورٹ طلب کرلی ہے۔ یاد رہے کہ چند روز قبل نومولود بچے کا ہیٹر سے ہاتھ جل گیا تھا جس کے بعد اس کی تین انگلیاں کاٹ دی گئی تھیں۔