ضدی ہنس نے ٹرین کی رفتار سست کر دی

11:45 AM, 19 Jan, 2017

لندن :مغربی دنیا میں لوگوں کی اچھی بات ہے کہ وہاں عوام ٹرینوں، بسوں، مختلف امور اور لوگوں کا وقت کا پابند ی کرنا ہے اور کبھی کبھار ہی وہاں کوئی تاخیر کا شکار ہوتا ہے۔لیکن لندن میں ایک مسافر ٹرین اسٹیشن پر مسافر اس وقت جھنجھلاہٹ کا شکار ہوگئے جب ان کی ٹرین رفتار نہیں پکڑ رہی تھی، وجہ یہ تھی ٹرین کے سامنے ایک ہنس چہل قدمی کر رہا تھا۔
یہ ہنس جسے لوگوں نے ضدی ہنس کا نام دیا، نہایت آہستہ روی سے ٹریک پر چہل قدمی کرتا رہا اور اس دوران ٹرین کے مسافر تاخیر ہونے کے خیال سے پریشانی کا شکار ہوتے رہے۔بالآخر اسٹیشن کی انتظامیہ حرکت میں آئی اور ایک اہلکار نے ہنس کو پکڑ کر جھیل میں چھوڑا۔ جب ٹرین کے چلنے کی صورت پیدا ہوئی تو پریشان کھڑے مسافروں کی جان میں جان آئی اور اس کے بعد انہوں نے اس غیر متوقع صورتحال پر ہنسنا شروع کردیا۔
بعد ازاں اسٹیشن کی انتظامیہ نے مزاحیہ ٹوئٹ کیا کہ جھیل میں جانے سے قبل ہنس نے ٹرین کو تاخیر سے دوچار کیا اس کے لیے ہم معذرات خواہ ہیں۔

مزیدخبریں