لو بلڈ پریشر کی وجوہات، علامات، اور احتیاطی تدابیر ، جانیئے ماہر ڈاکٹر کی رائے

لو بلڈ پریشر کی وجوہات، علامات، اور احتیاطی تدابیر ، جانیئے ماہر ڈاکٹر کی رائے

اسلام آباد: ہائی بلڈ پریشر کے ساتھ ساتھ لو بلڈ پریشر کی وجہ سے بھی  کئی مشکلات پیش آتی ہیں۔لو بلڈ پریشر کو کنٹرول کرنے ، علامات، وجوہات،اور احتیاطی تدابیر کون سی ہوتی ہیں ۔ جانیئے

لوبلڈ پریشر کی وجوہات :
٭ ادویات جو قبل ازیا دوران جراحی استعمال کی جاتی ہیں۔
٭ پریشانی،ذہنی دباﺅ کیلئے استعمال کی جانے والی ادویات۔
٭ ہائی بلڈ پریشر کو قابو میں رکھنے کے لئے استعمال کی جانے والی دوائیں۔
٭ نشہ آور ادویات۔
٭ نابیدگی (بدن میں کسی وجہ سے پانی کی کمی)۔
٭ دل کی دھڑکنوں میں بے اعتدالی۔
٭ کوئی خاص ناقابل برداشت روحانی صدمہ۔

علامات:
٭ سردرد۔ بے حد جسمانی و ذہنی کمزوری۔ آنکھوں کے سامنے اندھیرا چھا جانا۔ اضطراب‘ بے چینی‘ بے قراری‘ تضاد (کنفیوژن)۔ کانوں میں شور سا بپا ہونا۔ ہاتھوں پیروں کا سن ہوجانا۔ سر چکرانا‘ سر میں شدید درد‘ سر کا خالی خالی سا لگنا۔ سےاہ موشن ( فضلہ کا رنگ سیاہ ہو)۔ چھاتی (خاص کر وسط میں ) درد۔ سانس پھولنے لگے، دم گھٹنے لگے۔ 101 F سے زیادہ بخار ہو۔ کھانسی اور بلغم (خاص کر زردیا سرخی مائل ہو)۔ کھانسی کی ساتھ خون کی آمیزش۔ مسلسل دست و قے۔ پیشاب کا بار بار اور رک رک کر آنا۔ پیشاب کرتے وقت سوزش‘ پیشاب کا رنگ سرخ ہو۔ بے ہوشی کا دورہ پڑے۔

احتیاطی تدابیر:

 اگر آپ کا بلڈ پریشر نارمل سے کم رہتا ہے تو درج ذیل احتیاطی تدابیر عمل پیرا ہونے کی بھر پور کوشش کریں۔
 دن میں دس گلا س پانی پینے کی عادت ڈالیں۔ دن میں کم مقدار میں چھ بار غذا کھایا کریں۔ (اپنا معدہ چار گھنٹے سے زیادہ خالی نہ رکھیں)۔ اپنی غذا میں تازہ سبزیاں‘ تازہ اور خشک میوہ جات شامل کریں۔

٭ غذا کھانے کے بعد ایک دم کھڑے نہ ہوں۔

٭ دیر تک بیٹھنے یا لیٹے رہنے کے بعد دھیرے دھیرے کھڑے ہوں۔

٭ مخصوص جرابیں پہنیں ( کسی ماہر معالج سے مشورہ کے بعد)۔

٭ ایک ہی جگہ بہت دیر تک کھڑا رہنے سے گریز کریں۔

٭ جب علامات ظاہر ہوں اور آپ کو لگے کہ ان کی شدت میں اضافہ ہورہاہے تو کسی ماہر معالج سے مشورہ کریں‘ تب تک پانی اور دیگر مشروبات کا استعمال جاری رکھیں۔ یاد رکھیں لو بلڈ پریشر کوئی بیماری نہیں ہے بلکہ کسی مخصوص بیماری کی ایک علامت ہے۔