پاکستانی حکومت کو اسامہ بن لادن کی موجودگی کا علم نہیں تھا،سابق امریکی سفیر

10:01 AM, 19 Jan, 2017

ڈیوس میں جاری عالمی اقتصادی فورم کے دوران گفتگو کرتے ہوئے سابق امریکی سفیر کیمرون منٹر کا کہنا تھا کہ اسامہ بن لادن کی موجودگی کا پاکستان کوعلم ہونے کادعویٰ کرنیوالے غلط ہیں۔ایک دوسرے سے خدشات دونوں ممالک میں تعلقات اچھے نہ ہونے کی وجہ بنے ۔
اسامہ بن لادن کامعاملہ امریکاپاکستان میں مزیدبے اعتمادی کاسبب بنا ہے۔ انہوں نے مزید کہا ہے کہ امریکاسمجھتاہے کہ پاکستان قابل بھروسہ ساتھی نہیں اور پاکستان سمجھتاہے کہ امریکا پاکستان کواستعمال کرتاہے۔ایک دوسرے سے خدشات دونوں ممالک میں تعلقات اچھے نہ ہونےکی وجہ بنے،بے اعتمادی کی فضاکے باعث خوفناک غلطیاں ہوئیں۔

مزیدخبریں