چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کی وزیراعظم سے ملاقات ،عدلیہ کی اصلاحات میں اپوزیشن کو شامل کرنے کی تجویز

چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کی وزیراعظم سے ملاقات ،عدلیہ کی اصلاحات میں اپوزیشن کو شامل کرنے کی تجویز

اسلام آباد: چیف جسٹس آف پاکستان یحییٰ آفریدی نے عدلیہ کی اصلاحات کے عمل میں اپوزیشن جماعتوں کو بھی شامل کرنے کا فیصلہ کیا ہے تاکہ اصلاحات کا عمل غیر متنازعہ اور پائیدار ہو سکے۔

وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات کے دوران، چیف جسٹس نے بتایا کہ وہ عدالتی پالیسی سازی میں اپوزیشن سے بھی مشاورت کریں گے اور ان سے تجاویز طلب کریں گے تاکہ اصلاحات میں تمام فریقین کا اتفاق ہو۔

سپریم کورٹ کے اعلامیے کے مطابق، ملاقات میں وزیر قانون، مشیر احمد چیمہ اور دیگر اہم حکام شریک تھے۔ ملاقات میں وزیراعظم نے چیف جسٹس سے نظام انصاف میں بہتری لانے کے لیے اپنی تجاویز پیش کیں، جس پر چیف جسٹس نے ان کی حمایت کی اور اس بات پر زور دیا کہ اصلاحات کی پائیداری اور افادیت کے لیے اپوزیشن کی رائے بھی اہم ہے۔

قبل ازیں وزیراعظم نے چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کو اپنی نئی ذمہ داریوں پر مبارکباد دی اور ملکی عدالتوں میں زیر التوا ٹیکس کیسز کے جلد فیصلوں کی درخواست کی۔ چیف جسٹس نے اس موقع پر وزیرِ اعظم سے مزید اصلاحات کے لیے تجاویز طلب کیں۔

مصنف کے بارے میں