کراچی: سندھ حکومت نے رمضان المبارک کے دوران سکولوں کے اوقات کار میں رد و بدل کرتے ہوئے نیا شیڈول جاری کر دیا ہے۔
محکمہ تعلیم سندھ کے نوٹیفکیشن کے مطابق ڈبل شفٹ والے پرائمری سکولوں کے اوقات درج ذیل ہوں گے:
پہلی شفٹ: صبح 7:30 سے 11:30 بجے تک
دوسری شفٹ: صبح 11:45 سے 2:45 بجے تک
سنگل شفٹ اسکول: صبح 8:00 سے 12:30 بجے تک
جمعہ کے روز:
پہلی ڈبل شفٹ: صبح 7:30 سے 10:30 بجے تک
سنگل شفٹ: صبح 8:00 سے 11:30 بجے تک
دوسری ڈبل شفٹ: صبح 11:45 سے 1:15 بجے تک
اسی طرح سیکنڈری، ہائرسیکنڈری اور ایلیمینٹری اسکولوں میں بھی یہی شیڈول لاگو ہوگا۔
سندھ حکومت کا کہنا ہے کہ یہ فیصلہ رمضان المبارک کے دوران طلبہ اور اساتذہ کی سہولت کے پیش نظر کیا گیا ہے تاکہ تعلیمی سرگرمیاں متاثر نہ ہوں۔