نیوزی لینڈ کا پاکستان کو 321 رنز کا ہدف، ول ینگ اور لیتھم کی شاندار سنچریاں

06:20 PM, 19 Feb, 2025

کراچی: چیمپئنز ٹرافی گروپ اے کے اہم میچ میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو جیت کے لیے 321 رنز کا ہدف دے دیا۔

پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے باؤلنگ کرنے کا فیصلہ کیا، جو مہنگا ثابت ہوا۔ نیوزی لینڈ نے مقررہ 50 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 320 رنز بنائے۔ ول ینگ اور ٹام لیتھم نے شاندار سنچریاں اسکور کیں جبکہ گلین فلپس نے 61 رنز کی جارحانہ اننگز کھیلی۔

پاکستان کی جانب سے نسیم شاہ اور حارث رؤف نے 2، 2 وکٹیں حاصل کیں جبکہ ابرار احمد کے حصے میں ایک وکٹ آئی۔ فاسٹ باؤلر شاہین شاہ آفریدی 10 اوورز میں 68 رنز دے کر کوئی وکٹ حاصل نہ کر سکے۔

پاکستان کو میچ جیتنے کے لیے 321 رنز درکار ہیں، اور قومی ٹیم کے بلے بازوں پر بڑی ذمہ داری عائد ہوگی۔
 

مزیدخبریں