راولپنڈی :آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر برطانیہ کے اہم دورے پر پہنچ گئے ہیں، جہاں وہ رائل ملٹری اکیڈمی سینڈہرسٹ کی کانفرنس میں شرکت کریں گے۔ اس کانفرنس کے دوران، جنرل عاصم منیر پاکستان کے مستقبل کے آؤٹ لُک پر کلیدی خطاب کریں گے۔ یہ کانفرنس فوجی سطح پر ایک اہم پلیٹ فارم ہے جہاں علاقائی سیکیورٹی اور دفاعی امور پر بات ہوتی ہے۔
آرمی چیف کو سینڈہرسٹ میں تاریخی رائل ہارس گارڈ پریڈ گراؤنڈ میں گارڈ آف آنر پیش کیا جائے گا۔ دورے کے دوران، جنرل عاصم منیر برطانوی عسکری و سول قیادت سے ملاقاتیں کریں گے، جن میں برطانوی چیف آف ڈیفنس اسٹاف، چیف آف جنرل اسٹاف اور نیشنل سیکیورٹی ایڈوائزر شامل ہیں۔ اس کے علاوہ، آrمی چیف کی برطانوی ہوم سیکرٹری سے ملاقات بھی شیڈول ہے۔ آرمی چیف لینڈ وار فیئر سینٹر اور فرسٹ اسٹرائیک بریگیڈ کا بھی دورہ کریں گے