حماس نے مستقل جنگ بندی کے بدلے تمام اسرائیلی قیدیوں کو رہا کرنے کی پیشکش کردی

حماس نے مستقل جنگ بندی کے بدلے تمام اسرائیلی قیدیوں کو رہا کرنے کی پیشکش کردی

غزہ  :  فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس نے مستقل جنگ بندی کے بدلے اسرائیلی قیدیوں کے مکمل تبادلے کی پیشکش کر دی ہے۔ عرب میڈیا کے مطابق حماس نے جنگ بندی معاہدے کے دوسرے مرحلے میں تمام اسرائیلی اور فلسطینی قیدیوں کے ایک ساتھ تبادلے کی تجویز دی ہے۔

حماس نے اس پیشکش کے ساتھ یہ مطالبہ بھی کیا ہے کہ اسرائیلی افواج غزہ سے مکمل طور پر انخلا کریں۔ اس کے علاوہ، حماس کل (بروز جمعرات) چار اسرائیلی یرغمالیوں کی نعشیں اسرائیلی حکام کے حوالے کرے گا، جبکہ ہفتے کے روز مزید چھ اسرائیلی یرغمالی رہا کیے جائیں گے۔

حماس کا یہ اقدام جنگ بندی کی طرف ایک اہم قدم ثابت ہو سکتا ہے، تاہم اسرائیل کی طرف سے اس پر ردعمل کا انتظار کیا جا رہا ہے۔ عالمی برادری کی نظریں اس پیشکش پر ہیں اور یہ معاملہ مزید مذاکرات اور امن کے امکانات پر روشنی ڈال سکتا ہے۔

مصنف کے بارے میں