نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کی یو این سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس سے ملاقات

نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کی یو این سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس سے ملاقات

نیویارک : نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے نیویارک میں اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس سے ملاقات کی۔ اس موقع پر اسحاق ڈار نے عالمی چیلنجز جیسے امن و سلامتی، ترقی اور ماحولیاتی تبدیلیوں سے نمٹنے میں اقوام متحدہ کے اہم کردار پر پاکستان کی مکمل حمایت کا اعادہ کیا۔

اسحاق ڈار نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل (2025-2026) کے غیر مستقل رکن کی حیثیت سے پاکستان کے عالمی امن و سلامتی کو فروغ دینے کے عزم کو اجاگر کیا اور اقوام متحدہ کے چارٹر میں پاکستان کے کردار کی اہمیت پر زور دیا۔ انہوں نے مسئلہ کشمیر کے منصفانہ حل کے لیے اقوام متحدہ کی قراردادوں پر عملدرآمد کی اہمیت پر بات کی اور فلسطینی عوام کے حقوق کے دفاع میں پاکستان کی پوزیشن کا اعادہ کیا۔

نائب وزیراعظم نے افغانستان سے سرحد پار دہشت گردی کے مسئلے پر بھی اقوام متحدہ سے فعال کردار ادا کرنے کی درخواست کی۔ اس موقع پر اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس نے پاکستان کے عالمی امن مشن میں کردار اور اقوام متحدہ میں فعال شمولیت کی تعریف کی اور پاکستان کا شکریہ ادا کیا۔

مصنف کے بارے میں