کراچی کے صارفین کے لیے بجلی سستی ہونے کا امکان

کراچی کے صارفین کے لیے بجلی سستی ہونے کا امکان

کراچی : کراچی کے رہائشیوں کے لیے ایک اہم خبر سامنے آئی ہے۔ کے الیکٹرک نے بجلی کی قیمتوں میں کمی کی درخواست نیپرا (نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی) میں جمع کرادی ہے۔ درخواست کے مطابق، بجلی کی قیمت میں 4 روپے 95 پیسے فی یونٹ کمی کی جا سکتی ہے، جو ماہانہ فیول کاسٹ کی مد میں کی گئی ہے۔

اگر نیپرا نے اس درخواست کو منظور کر لیا تو کراچی کے شہریوں کو 4 ارب 94 کروڑ روپے کا ریلیف ملے گا۔ نیپرا میں کے الیکٹرک کی درخواست پر 26 فروری کو سماعت ہوگی، جس کے بعد ممکنہ طور پر یہ کمی عمل میں آ سکتی ہے۔ اس کمی کے نتیجے میں کراچی کے عوام کے بجلی کے بلوں میں نمایاں کمی آ سکتی ہے۔

مصنف کے بارے میں