تہران: ایران کے سپریم لیڈر آیت اللّٰہ خامنہ ای نے فلسطینیوں کی جبری بے دخلی کے امریکی اور اسرائیلی منصوبوں کو مسترد کرتے ہوئے انہیں بے وقوفانہ قرار دیا ہے۔ اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ غزہ اور فلسطین سے متعلق ایسے احمقانہ منصوبے کبھی کامیاب نہیں ہوں گے۔
تہران میں فلسطینی اسلامی جہاد کے سربراہ سے ملاقات کے دوران آیت اللّٰہ خامنہ ای نے کہا کہ امریکہ اور اسرائیل کا غزہ سے فلسطینیوں کی جبری بے دخلی کا منصوبہ ناکام ہوگا اور اس کا کوئی فائدہ نہیں ہوگا۔
واضح رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے حال ہی میں تجویز دی تھی کہ فلسطینیوں کو مصر اور اردن میں آباد کیا جانا چاہیے، جس پر مختلف عالمی فورمز پر شدید تنقید کی گئی۔ آیت اللّٰہ خامنہ ای نے اس تجویز کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ فلسطینیوں کا حق ہے کہ وہ اپنے وطن میں رہیں اور ان کی جبری بے دخلی کو کسی صورت تسلیم نہیں کیا جائے گا۔