ریاض: وفاقی وزیر اطلاعات عطاءاللہ تارڑ سعودی میڈیا فورم کے چوتھے ایڈیشن میں شرکت کے لیے سعودی عرب پہنچ گئے ہیں۔ کنگ خالد ایئرپورٹ پر سعودی عرب کے نائب وزیر برائے میڈیا ڈاکٹر عبدالرحمان نے ان کا شاندار استقبال کیا۔ تین روزہ کانفرنس 19 سے 21 فروری تک ریاض میں جاری رہے گی۔
عطاءاللہ تارڑ نے اپنے بیان میں کہا کہ سعودی عرب پاکستان کا قریبی دوست ملک ہے اور دونوں ممالک کے درمیان تاریخی اور ثقافتی تعلقات قائم ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ سعودی میڈیا فورم میں شرکت کے دوران دونوں ممالک کے درمیان میڈیا کے شعبے میں تعاون بڑھانے کے مواقع پر بات چیت کی جائے گی۔