ممتاززہرہ بلوچ کی فرانسیسی وزارت خارجہ کےڈپٹی سیکرٹری جنرل سےملاقات

ممتاززہرہ بلوچ کی فرانسیسی وزارت خارجہ کےڈپٹی سیکرٹری جنرل سےملاقات

پیرس: پاکستان کی سفیر محترمہ ممتاز زہرہ بلوچ نے فرانس اور پاکستان کے درمیان تجارتی تعلقات اور باہمی تعاون کو مزید مستحکم کرنے کے لیے اہم قدم اٹھایا ہے۔

 انہوں نے منگل کے روز فرانسیسی وزارت برائے یورپ اور خارجہ امور میں ڈپٹی سیکرٹری جنرل ڈیوڈ برٹولوٹی سے ملاقات کی۔ اس ملاقات میں دونوں رہنماؤں نے باہمی دلچسپی کے دوطرفہ امور پر تبادلہ خیال کیا اور دونوں ممالک کے درمیان تعاون کو مزید مستحکم کرنے کے عزم کا اعادہ کیا۔

محترمہ ممتاز زہرہ بلوچ نے اس ملاقات میں پاکستان اور فرانس کے تعلقات کو مزید فروغ دینے کی ضرورت پر زور دیا، خاص طور پر تجارتی تعلقات کو مستحکم کرنے اور مختلف شعبوں میں باہمی فائدہ مند تعاون بڑھانے کی اہمیت پر بات کی۔ اس سے قبل، فرانس میں پاکستانی سفیر نے یونیسکو کے ایگزیکٹو بورڈ کی وائس چیئر کی حیثیت سے پلینری اجلاس کے شرکاء کو بریفنگ دی اور بین الاقوامی فورمز پر پاکستان کے موقف کو اجاگر کیا۔

مصنف کے بارے میں