اسحاق ڈار اور وانگ ای کی نیویارک میں ملاقات، دوطرفہ تعلقات اور عالمی امور پر بات چیت

10:17 AM, 19 Feb, 2025

نیوویب ڈیسک

نیویارک: نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے چین کے وزیر خارجہ وانگ ای سے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے اجلاس کے دوران ملاقات کی، جس میں دونوں رہنماؤں نے پاکستان اور چین کے مضبوط تعلقات، سی پیک اور اہم عالمی و علاقائی امور پر تفصیل سے بات کی۔

ملاقات کے دوران اسحاق ڈار نے کہا کہ پاکستان چین کے ساتھ اپنے تعلقات کو نئی بلندیوں تک لے جائے گا، جبکہ چین کے وزیر خارجہ وانگ ای نے پاکستان کی سماجی و اقتصادی ترقی میں چین کی مدد جاری رکھنے کی یقین دہانی کرائی۔ دونوں رہنماؤں نے پاکستان چین آہنی دوستی کا اعادہ کیا۔

اس کے علاوہ، اسحاق ڈار نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے اجلاس سے خطاب میں عالمی امن اور سلامتی کے لیے اجتماعی اقدامات کی ضرورت پر زور دیا۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ عالمی بحرانوں نے یواین چارٹر کے تحت قائم عالمی نظام کو خطرے میں ڈال دیا ہے، جس کے لیے مشترکہ حل ضروری ہیں۔ ملاقات اور اجلاس کے دوران دونوں ممالک کے درمیان باہمی تعاون کو مزید فروغ دینے کی ضرورت پر بھی زور دیا گیا۔

مزیدخبریں