معروف سیاستدان نواب یوسف تالپور طویل علالت کے بعد دنیا سے رخصت

 معروف سیاستدان نواب یوسف تالپور طویل علالت کے بعد دنیا سے رخصت

عمرکوٹ: پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر سیاستدان اور رکن قومی اسمبلی نواب یوسف تالپور طویل علالت کے بعد انتقال کر گئے۔ ان کی نماز جنازہ کل مانجھاکر، کنری میں ادا کی جائے گی۔

نواب یوسف تالپور نے اپنے سیاسی کیریئر کا آغاز طالب علمی کے دوران کیا اور مسلسل چھ بار عمرکوٹ سے قومی اسمبلی کے رکن منتخب ہوئے۔ وہ قوم پرست سیاست سے وابستہ رہے اور ون یونٹ کے خلاف تحریک میں اہم کردار ادا کیا۔


نواب یوسف تالپور کے انتقال پر وزیر ایکسائز مکیش کمار چاولہ سمیت متعدد سیاسی شخصیات نے افسوس کا اظہار کیا اور ان کے اہل خانہ سے تعزیت کی۔


"نواب یوسف تالپور کا انتقال پیپلز پارٹی کے لیے ایک ناقابل تلافی نقصان ہے۔ وہ ایک زیرک سیاستدان تھے اور ان کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔"

انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو جنت الفردوس میں جگہ عطا فرمائے اور لواحقین کو صبر دے۔