لاہور: پی ایس ایل 9 کے میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹر ز نے دوسری فتح حاصل کرلی۔ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے لاہور قلندر کو5وکٹوں سے شکست دے کر میچ جیتا، 188رنز کاٹارگٹ کوئٹہ کی ٹیم نےآخری اوورمیں حاصل کیا ۔کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی طرف سےٹارگٹ کے تعاقب میں بیٹنگ کرتےہوئے جیسن روئے نے 24 ، سعود شکیل نے 40 ، خواجہ نافع 60، ریلی روسو18، سرفرازا حمد 11، شیرفان ردرفورڈ14، عقیل حسین نے 9 رنز بنائے۔
لاہور قلندرز کی طرف سے باؤلنگ کرتے ہوئے شاہین شاہ آفریدی نے ایک ، حارث رؤف نے ایک ،زمان خان نے ایک ، سلمان فیاض نے ایک، سکندر رضا نے ایک وکٹ حاصل کی۔
لاہور قلندرز نے گلیڈی ایٹرز کو جیت کیلئے 188 رنز کا ٹارگٹ دیاتھا۔ لاہور قلندرز کے کپتان شاہین شاہ آفریدی نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا تھا۔ 20 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر لاہور قلندرز نے 187 رنز بنائے تھے۔ صاحبزادہ فرحان 62 اور جہانداد خان 45 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔فخرزمان 6، رسی وین ڈیر ڈوسن 15، عبداللہ شفیق 11، سکندر رضا 18، کورلوس براتھویٹ 6، شاہین آفریدی 12 اور سلمان فیاض 2 رنز بناسکے۔
کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے عقیل حسنین اور محمد حسنین نے 2، 2 جبکہ ابرار احمد، محمد عامر اور محمد وسیم نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔
یاد رہے کہ پی ایس ایل کے افتتاحی میچ میں لاہور قلندرز نے اسلام آباد یونائیٹڈ کے ہاتھوں 8 وکٹوں سے شکست کھائی تھی جبکہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے اپنے پہلے میچ میں پشاور زلمی کو 16 رنز سے ہرایا تھا۔