حکومت سازی کیلئے شہر اقتدار میں جوڑ توڑ تیز، ن لیگ اور پیپلز پارٹی کی کوآرڈی نیشن کمیٹیوں  میں   حتمی تجاویز کا تبادلہ

09:38 PM, 19 Feb, 2024

نیوویب ڈیسک

اسلام آباد :حکومت سازی کیلئے شہر اقتدار میں جوڑ توڑ تیزہوگیا۔  ن لیگ اور پیپلز پارٹی کی کوآرڈی نیشن کمیٹیوں کے درمیان اجلاس ہوا اس میں   میں   حتمی تجاویز کا تبادلہ کیاگیا۔ذرائع کے مطابق قائد ن لیگ اور دیگر جماعتوں کے قائدین کو اعتماد میں لے لیاگیا ۔

اس اجلاس میں ہونے والی  بات چیت  کو یادداشت کی شکل میں ڈرافٹ کیا جا رہا ہے ۔ دونوں کمیٹیاں قائدین سے ڈرافٹ پر حتمی رائے لیں گی۔ بات چیت کے اختتام پر آج  حکومت سازی کے حوالے سے بڑے بریک تھرو کا امکان ہے ۔

مزیدخبریں