پرتشدد ٹرولز کے خلاف کارروائی کی جائے گی اور ان کو مثالی سزا دی جائے گی:ا نوارالحق کاکڑ

پرتشدد ٹرولز کے خلاف کارروائی کی جائے گی اور ان کو مثالی سزا دی جائے گی:ا نوارالحق کاکڑ

اسلام آباد : نگران وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ کاکہنا ہےکہ  پرتشدد ٹرولز کے خلاف کارروائی کی جائے گی اور ان کو مثالی سزادی جائے   گی۔ انوار الحق کاکڑ نے  ایک بیان میں کہاکہ  پرتشدد ٹرولز کے خلاف کارروائی کی جائے گی اور ان کو مثالی سزا دی جائے  گی۔
ان کاکہنا تھا کہ پاکستانی عوام نے 8 فروری کو واضح منقسم مینڈیٹ دیا، تاہم کچھ عناصر سوشل میڈیا کو سرکاری ملازمین پر دباؤ ڈالنے اور انہیں بلیک میل کرنے کے لیے مختلف حربے استعمال کررہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ  اپنی وفاداریاں ریاست سے بدلنے کی تلقین آرٹیکل 5 اور آئین کے دیگر آرٹیکلز سمیت ملکی قوانین کی صریح خلاف ورزی ہے، ریاست پاکستان اپنے آئینی فرائض کی انجام دہی میں سرکاری ملازمین کا دفاع کرے گی۔ریاست اور پاکستان کے عوام کی خدمت کرنے والے ان عظیم سرکاری ملازمین سے  وابستگی میں کوئی شک نہیں ہونا چاہیے۔

مصنف کے بارے میں