یورپی قانون کی خلاف ورزی، ایپل پر بھاری جرمانہ عائد ہونے کا امکان، جرمانے کا اعلان اگلے مہینے  متوقع 

یورپی قانون کی خلاف ورزی، ایپل پر بھاری جرمانہ عائد ہونے کا امکان، جرمانے کا اعلان اگلے مہینے  متوقع 

کیلیفورنیا:یورپی قانون کی خلاف ورزی پر ایپل پر بھاری جرمانہ عائد ہونے کا امکان ہے ۔ رپورٹ کے مطابق  جرمانے کا اعلان اگلے مہینے  متوقع  ہے۔  یورپی یونین  ایپل پر مبینہ طور پر مسابقتی قانون کی خلاف ورزی پر 53 کروڑ 90 لاکھ ڈالر (50 کروڑ یورو) جرمانے عائد کرے گا۔

فنانشل ٹائمز نے ذرائع کے حوالے سے رپورٹ میں بتایا کہ ایپل پر یورپی یونین کے قوانین کی خلاف ورزی کا الزام ہے اور اسی وجہ سے جرمانہ عائد کیا جائے گا۔

فنانشل ٹائمز کے مطابق جرمانے کا اعلان اگلے مہینے کے شروع میں متوقع ہے۔خیال رہے کہ یورپی کمیشن نے گزشتہ برس الزام عائد کیا تھا کہ ایپل ایپ سٹور قواعد کے ذریعے میوزک سٹریمنگ مارکیٹ میں مسابقتی قانون کی خلاف ورزی کر رہی ہے۔

 مذکورہ قانون کے تحت ڈیولپرز اپنے صارفین کو میوزک کی خریداری کے حوالے سے آپشنز روک دیا گیا ہے۔دوسری جانب یورپی کمیشن اور ایپل دونوں نے فنانشل ٹائمز کی رپورٹ پر ردعمل دینے سے گریز کیا۔

مصنف کے بارے میں