پاکستان میں غیر یقینی سیاسی صورتحال آئی ایم ایف پروگرام میں پیچیدگی کرسکتی ہے،فچ رپورٹ جاری 

 پاکستان میں غیر یقینی سیاسی صورتحال آئی ایم ایف پروگرام میں پیچیدگی کرسکتی ہے،فچ رپورٹ جاری 
سورس: file

اسلام آباد :عالمی ریٹنگ ایجنسی فچ نے پاکستان کی معاشی درجہ بندی پر رپورٹ جاری کی ہے۔ اس رپورٹ کے مطابق   آئی ایم ایف  پروگرام میں پیچیدگی کا خدشہ ظاہر کیا گیا ہے۔  
فچ نے اپنی رپورٹ میں کہا کہ پاکستان میں غیر یقینی سیاسی صورتحال آئی ایم ایف پروگرام میں پیچیدگی کرسکتی ہے، پاکستان کے لیے آئی ایم ایف کا پروگرام مارچ میں ختم ہو رہا ہے، آئی ایم ایف کے ساتھ نیا پروگرام پاکستان کی کریڈٹ ریٹنگ بہتر کرسکتا ہے۔
رپورٹ میں بتایا گیا کہ فروری 2024 میں پاکستان کے خالص زرمبادلہ کے ذخائر 8 ارب ڈالر ہیں، فروی 2023 میں پاکستان کے خالص زرمبادلہ کے ذخائر 2.9 ارب ڈالر تھے۔
اس رپورٹ میں یہ بھی کہا گیا کہ انتخابات میں تحریک انصاف کے امیدواروں نے بہتر کارکردگی پیش کی، مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی مخلوط حکومت بنانے میں مصروف ہیں۔ نئی حکومت کےلیے آئی ایم ایف سے پروگرام ایک چیلنج ہوگا۔
رپورٹ میں کہا گیا کہ غیر یقینی سیاسی صورت حال آئی ایم ایف کے پروگرام میں طوالت کا سبب بن سکتی ہے، امدادی اداروں اور ملکوں سے فنڈنگ میں تاخیر سے اصلاحات کا عمل متاثر ہوسکتا ہے۔
فچ کی رپورٹ میں  یہ کہا گیا ہے کہ پاکستان کو بیرونی فنڈنگ کی ضرورت ہے، آئندہ چند ماہ میں پاکستان کے زرمبادلہ کے ذخائر بہتر ہوسکتے ہیں۔ نئی حکومت کو فوری طور پر امدادی اداروں سے فنڈنگ کی ضرورت ہوگی۔

مصنف کے بارے میں