حکومت سازی، ن لیگ اور پیپلز پارٹی کی آج اہم بیٹھک ہوگی 

 حکومت سازی، ن لیگ اور پیپلز پارٹی کی آج اہم بیٹھک ہوگی 

اسلام آباد :ن لیگ اور پیپلز پارٹی میں آج حکومت سازی کے لیے   اہم  بیٹھک ہوگی ۔ ان مذاکرات میں حکومت سازی کے لیے آج معاملات طے ہونے کا امکان ہے جبکہ ن لیگ کا وفد ایم کیو ایم، استحکام پاکستان پارٹی اور ق لیگ سے بھی ملاقاتیں کرے گا۔

اس سے قبل پیپلز پارٹی وزیراعظم کا عہدہ 2 سال کے لیے لینے کی تجویز مسترد کرچکی ہے۔ اس حوالے سے مسلم لیگ ن کے رہنما اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ کوشش ہے کہ حکومت سازی کیلئے مذاکرات جلد مکمل کرلیں، پیپلز پارٹی سمیت دیگر اتحادیوں سے بھی بات چیت ہوگی۔

دوسری جانب ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما فاروق ستارکاکہنا ہےکہ   آج ن لیگ سے ملاقات ہونی ہے، حکومت سازی کے معاملات طے کیے جائیں گے۔

مصنف کے بارے میں