ارکان اسمبلی کے حلف اور حکومت سازی کا معاملہ ، پنجاب اسمبلی کا اجلاس فروری کے آخری ہفتے طلب کر نے کا فیصلہ

04:19 PM, 19 Feb, 2024

نیوویب ڈیسک

لاہور:  ارکان اسمبلی کے حلف اور حکومت سازی کے معاملے میں   پنجاب اسمبلی کا اجلاس فروری کے آخری ہفتے طلب کر نے کا فیصلہ کیاگیا ہے۔  پنجاب اسمبلی کا اجلاس 29 فروری سے قبل طلب کیا جائے گا ۔


الیکشن کے  دن کے بعد 21 دن  کے اندراندر  آئینی طور پر اسمبلی اجلاس طلب کرنا لازمی ہوتا ہے، مخصوص نشستوں کا نوٹیفکیشن ہوتے ہی پنجاب اسمبلی کا اجلاس طلب کرلیا جائے گا۔

پنجاب اسمبلی سیکرٹریٹ نے اجلاس کی تیاریاں مکمل کر لیں، اگلے 72گھنٹے میں اجلاس کی حتمی تاریخ کا تعین کر کے سمری بھیج دی جائے گی

مزیدخبریں