موسم  تبدیلی کے ساتھ  عوام میں ’ ایڈینو ‘ نامی نئے وائرس کا خطرہ بڑھ گیا

04:07 PM, 19 Feb, 2024

نیوویب ڈیسک

کراچی: کراچی میں ہواؤں کارخ تبدیل ہوتےہی موسم  تبدیلی کے ساتھ  عوام کی  بڑی تعداد میں’ ایڈینو ‘ نامی وائرس  کا شکار ہونے لگی۔

 کراچی کے موسم تبدیلی کی وجہ سے شہری نئے انفیکشن کا شکار ہونے لگے ہیں، ماہرین کا کہنا ہے کہ شہر میں ایڈینو نامی وائرس کا خطرہ بڑھ گیا ہے۔

طبی ماہرین  کے مطابق  شہریوں کونزلہ،کھانسی،زکام اوربخار وائرس کے عمومی علامات ہیں۔ڈاکٹرزکاکہناہے کہ وائرس سے  بزرگ، دمہ اور ذیابیطس کے مریض احتیاط کریں۔

وائرس غذائیت کی کمی اور احتیاط نہ کرنےسے نمونیہ کی شکل  اختیارکر سکتا ہے۔

ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ ایڈینو وائرس سے متاثرہ شخص 2 سے 3 دن میں صحت یاب ہوجاتا ہے، غذائیت کی کمی اور عدم احتیاط سے وائرس نمونیا کی شکل اختیار کرلیتا ہے۔

مزیدخبریں