سندھ میں تیل و گیس کے نئے ذخائر دریافت ، یومیہ ایک کروڑ 43لاکھ مکعب گیس ملنےکا تخمینہ ، 93 بیرل خام تیل بھی حاصل ہوگا

03:46 PM, 19 Feb, 2024

نیوویب ڈیسک

اسلام آباد :سندھ میں تیل و گیس کے نئے ذخائر دریافت  ہوئے ہیں۔ یومیہ ایک کروڑ 43لاکھ مکعب گیس ملنےکا تخمینہ  لگایاگیا ہے اور  93 بیرل خام تیل بھی حاصل ہوگا۔

او جی ڈی سی ایل کے مطابق سندھ میں تیل وگیس کے نئے ذخائر کی دریافت ہوئے ہیں۔ او جی ڈی سی ایل کی جانب سے جاری اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ سندھ کے ضلع خیر پور سے گیس دریافت ہوئی ہے۔ 


او جی ڈی سی ایل کے مطابق  خیرو ویل ون کی 3762 میٹر تک کھدائی کی گئی جہاں سے ابتدائی طورپریومیہ ایک کروڑ 43لاکھ مکعب گیس ملنےکا تخمینہ ہے جب کہ یومیہ 93 بیرل خام تیل بھی حاصل ہوگا۔

واضح رہے کہ اس سے قبل بھی او جی ڈی سی ایل نے سندھ کے ضلع ٹنڈو اللہ یار میں درس ویسٹ کنواں نمبر 2 سے تیل و گیس کے وسیع ذخائر دریافت کیے تھے۔

مزیدخبریں