اسلام آباد سے مسلم لیگ ن کے تینوں امیدواروں کی کامیابی کے نوٹیفکیشن معطل

02:59 PM, 19 Feb, 2024

نیوویب ڈیسک

اسلام آباد: اسلام آباد ہائیکورٹ نے مسلم لیگ ن کے اسلام آباد  کے حلقوں این اے 46 ، 47 اور 48  سے نومنتخب ارکان قومی اسمبلی  راجہ خرم نواز، انجم عقیل اور ڈاکٹر طارق فضل چودھری کی کامیابی کے نوٹیفکیشن معطل کردیے۔ 

اسلام آباد کے تینوں حلقوں میں انتخابی عذرداری سے متعلق سنگل رکنی بینچ کے فیصلے کے خلاف انٹرا کورٹ اپیل منظور  کرلی گئی۔ اسلام آباد ہائی کورٹ نے مسلم لیگ ن کے تینوں امیدواروں کی کامیابی کے نوٹیفکیشن معطل کردیے۔ 


پی ٹی آئی امیدوار شعیب شاہین نے طارق فضل چوہدری کی کامیابی کا نوٹیفکیشن چیلنج کیا تھا۔ جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب اور جسٹس ارباب محمد طاہر نے کیس کی سماعت کی۔ 

مزیدخبریں