شہباز گل نے عمران خان کے ہیلی کاپٹر اور جہاز سے موبائل فون چرائے: معروف وکیل میاں اشفاق کا انکشاف

شہباز گل نے عمران خان کے ہیلی کاپٹر اور جہاز سے موبائل فون چرائے: معروف وکیل میاں اشفاق کا انکشاف

لاہور : معروف وکیل میاں علی اشفاق نے انکشاف کیا ہے کہ پی ٹی آئی کے رہنما اور سابق معاون خصوصی شہبازگل نے عمران خان کے جہاز اور ہیلی کاپٹر سے موبائل فون چوری کیے تھے۔ 

میاں علی اشفاق نے اپنے ایکس اکاؤنٹ پر لکھا کہ شہباز گل صاحب! عمران خان صاحب کے ہیلی کاپٹر و جہاز سے موبائل چور دوسروں کو ٹکے ٹکے کے طعنے دے یا اخلاقیات پر درس  یہ زیب نہیں دیتا آپکو۔

 انہوں نے کہا کہ ترکی کی کمپنی کا وکیل ہوں ۔ شہباز شریف نامی شخص کو نہیں جانتا پہچانتا- جعلی مقدمہ زمین بوس ہوا، ثبوت آپ دے نہ سکے جن اداروں کی مخبری اور ٹاؤٹی پر سخت محنت آپ نے کی تمام تفصیلات میں جانتا ہوں- آپ کی اصلیت آدھی پی ٹی آئی جانتی ہے  اس لئے آپکو زیادہ لوگ اپنے سے دور رکھتے ہیں۔

میاں علی اشفاق نے کاہ کہ  آپ زیادہ دیر ڈرامہ بازی پر ہیرو بن کر نہیں کھیل سکتے- آپ جعلی اور جھوٹے عدالتی سطح پر ثابت ہیں اور یہ مقدمہ اخراج آپکی حکومت میں ہی ختم ہوا۔ کن کن اداروں کے لوگوں و افسران سے آپ نے پریشر بار بار ڈالوایا؟ تمام ریکارڈ میرے پاس ہے۔ جعلی بہتان بازی کی تو اس کا دو گنا جواب بھی ملے گا یہاں بھی اور عدالت میں بھی۔ 
 

مصنف کے بارے میں