سلام آباد: سابق کمشنر راولپنڈی کی جانب سے انتخابات میں دھاندلی کے الزامات کے معاملے پر تحقیقاتی کمیٹی نےانکوائری شروع کر دی۔
ذرائع کے مطابق الیکشن کمیشن کی اعلیٰ سطح کی تحقیقاتی کمیٹی نے سابق کمشنر لیاقت علی چٹھہ کے الزامات پر تحقیقات شروع کر دیں، کمیٹی نے لیاقت چٹھہ کی پریس کانفرنس کے ٹرانسکرپٹ کیلئے پیمرا کو خط لکھ دیا۔
ذرائع کا بتانا ہےکہ راولپنڈی ڈویژن کے 6 ڈسٹرکٹ ریٹرننگ افسران نے تحریری بیانات قلمبند کروادیے جس میں ڈسٹرکٹ ریٹرننگ افسران نے سابق کمشنر راولپنڈی کے الزامات کو مسترد کردیا ہے۔
ذرائع کے مطابق اگلے مرحلے میں راولپنڈی ڈویژن سےقومی اسمبلی کے13 حلقوں کے آر اوز کے بیانات بھی ریکارڈ کیے جائیں گے جب کہ کمیٹی صوبائی اسمبلی کے 26 حلقوں کے ریٹرننگ افسران کے بیانات بھی قلم بند کرے گی۔