چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ نے علی امین گنڈا پور کی ضمانت منظور کرلی، گرفتار نہ کرنے کا حکم

12:54 PM, 19 Feb, 2024

نیوویب ڈیسک

پشاور : پشاور ہائیکورٹ کے چیف جسٹس ابراہیم خان نے نامزد وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کی رہداری ضمانت کرتے ہوئے انہیں گرفتار نہ کرنے کا حکم دیا ہے۔ 


راہداری ضمانت کیس کی سماعت  چیف جسٹس ابراہیم خان نے سماعت کی۔ چیف جسٹس نے ریمارکس دیے کہ  یہ تو بہت پرانا مقدمہ ہے، علی امین گنڈا پور کہاں تھا؟ وکیل علی امین نے جواب دیا کہ  ہمیں اس مقدمے کے بارے میں معلوم نہیں تھا۔ 


وکیل علی امین گنڈا پور کا کہنا تھا کہ ڈی آئی خان بنچ نے پہلے ہی مقدمات  ضمانت دی ہے۔ پشاور ہائیکورٹ نے علی امین گنڈا پور کی ضمانت منظور کرلی اور  علی امین گنڈا پور کو ایک لاکھ روپے کے مچلکے جمع کرانے کا حکم دیا۔ 

مزیدخبریں