اسلام آباد: ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ناصر جاوید رانا جج احتساب عدالت اسلام آباد تعینات کر دیا گیا۔
وزارت قانون و انصاف نےاحتساب عدالت کے نئے جج کی تعیناتی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔
جج ناصر جاوید رانا کو 23 جنوری2027 تک احتساب عدالت نمبر ایک میں جج تعینات کیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ جج محمد بشیر کی چھٹیوں کے باعث ناصر جاوید رانا کو احتساب عدالت کا جج تعینات کیا گیا ہے، جج محمد بشیر مارچ میں اپنی ریٹائرمنٹ تک چھٹیوں پر جا چکے ہیں۔
یاد رہے کہ جج ناصرجاوید رانا نے حال ہی میں سارہ انعام قتل کیس کا فیصلہ سنایا تھا۔