"ساڈا حق ایتھے رکھ" میرا نعرہ ہے، وفاق سے ہر صورت اپنا حق لیں گے: علی امین گنڈا پور

11:19 AM, 19 Feb, 2024

نیوویب ڈیسک

پشاور : خیبرپختونخوا کیلئے تحریک انصا ف کے نامزد وزیر اعلیٰ علی امین گنڈا پور نے کہا ہے کہ کسی بھی پارٹی میں شمولیت کا معاملہ قانونی ٹیم دیکھ رہی ہے ،حتمی فیصلہ بانی چیئر مین پی ٹی آئی عمران خان کرینگے۔

پشاور ہائیکورٹ میں  ضمانت قبل از گرفتاری  کی درخواست پر سماعت سے قبل میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے علی امین گنڈا پور نے کہا کہ ہم صوبے میں معاشی بحران ختم کرنے کیلئے اقدامات کرینگے، وفاق سے خیرات نہیں، صوبے کا حصہ مانگناہے ”ساڈا حق اتے رکھ “میرا نعرہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ صحت کارڈ اور لنگرخانوں کی بحالی پہلی ترجیح ہے۔ صوبے میں معاشی بحران ختم کرنے کے لیے اقدامات کریں گے۔ امن و امان کی صورتحال پر قابو پانا چیلنج ہے۔ 

مزیدخبریں