پنجاب، بلوچستان،خیبر پختونخوا ، کشمیر میں بارش، پہاڑوں پر برفباری، جاتی سردی کو بریک لگ گئی

09:14 AM, 19 Feb, 2024

نیوویب ڈیسک

اسلام آباد :  پنجاب ، خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان، کشمیر ، شمالی بلوچستان  میں بادل برسنے  اور برفباری سے جاتی سردی کو بریک لگ گئی ہے۔ 

لاہور ، فیصل آباد ،گجرات ، جھنگ  ،  جہلم ،جلالپوربھٹیاں،پنڈی بھٹیاں ،چنیوٹ ،ڈسکہ شہراورگردونواح میں وقفےوقفےسےبارش  ہوئی ہے۔  سوات کے شہری اوربالائی علاقوں ،مالم جبہ،کالام اوربالائی علاقوں میں برفباری ہوئی۔

چمن شہراورگردونواح میں گرج چمک کےساتھ  بادل برسے۔شیلاباغ،توبہ اچکزئی،قلعہ عبداللہ،خانوزئی سمیت کئی علاقوں میں بارش اور ژالہ باری۔آسمانی بجلی گرنے کے بھی واقعات ہوئے۔ شمالی وزیرستا ن میں  بھی وقفے وقفے سے بارش کاسلسلہ جاری ہے


محکمہ موسمیات کے مطابق گلگت بلتستان، کشمیر ،خیبر پختونخوا، خطہ پوٹھوہار، اسلام آباد، پنجاب ،شمالی بلوچستان میں مطلع ابر آلود رہنےکے علاوہ تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ مزید بارش اور  برفباری  ہو گی  ۔

 کشمیر ، بالائی خیبر پختونخوا، مری ، گلیات،اسلام آباد اورخطہ پوٹھوہار میں تیز موسلادھار بارش اور پہاڑوں پرمزید برفباری کا امکان ہے۔  اس دوران چند مقا مات پر ژالہ باری کی بھی توقع ہے 

مزیدخبریں