لاہور میں ٹیپو ٹرکاں والے کے بیٹے امیر بالاج کو قتل کرنے والا حملہ آور کیمرہ مین کے روپ میں آیا تھا

08:53 AM, 19 Feb, 2024

نیوویب ڈیسک

لاہور :لاہورمیں شادی کی تقریب کے دوران کیمرہ مین کا روپ دھارے شوٹر نے فائرنگ کرکے ٹیپو ٹرکاں والا کے بیٹے امیر بالاج ٹیپوکو قتل کردیا ، جبکہ وہاں موجوداسکے 2محافظ اور دولہا کا بھائی شدید زخمی ہوئے۔ 

پولیس  کے مطابق امیر بالاج کے محافظوں کی جوابی فائرنگ سے نامعلوم شوٹر خود بھی مارا گیا۔ ہلاک شوٹر کی شناخت نہیں ہو سکی۔ گزشتہ شب نجی ہاؤسنگ سوسائٹی میں ریٹائرڈ ڈی ایس پی اقبال اکبرکے بیٹے کی شادی کی تقریب میں 32سالہ امیر بالاج ٹیپو اپنے محافظوں کیساتھ شریک تھا۔

مزیدخبریں