اوورسیز پاکستانیوں نے لیاقت چٹھہ کو 25 کروڑ میں خریدا، نیویارک میں فلیٹ لے کردیا: راجہ ریاض

08:43 AM, 19 Feb, 2024

نیوویب ڈیسک

فیصل آباد : مسلم لیگ ن کے رہنما راجہ ریاض احمد نےالزام لگایا ہےکہ سابق کمشنر راولپنڈی لیاقت چٹھہ کو اوورسیز پاکستانیوں نے 25 کروڑ میں خریدا اور نیویارک میں تین بیڈز کا فلیٹ لے کردیا ہے ۔ نگران وزیر داخلہ کو چاہئے لیاقت چٹھہ کا نام فوری ای سی ایل میں ڈالیں۔

فیصل آباد کے علاقہ راجے والا میں اپنی رہائش گاہ پر پریس کانفرنس کرتے ہوئے راجہ ریاض احمد نے کہا کہ لیاقت چٹھہ نے 20 سال فیصل آباد میں نوکری کی، ہر کوئی جانتا ہے کہ وہ کرپٹ ترین افسر تھے۔ ریٹائرمنٹ کے وقت  لیاقت چٹھہ نے سنگین الزامات لگائے ۔ الزامات کی سختی سے تردید اور جامع تحقیقات کا مطالبہ کرتا ہوں۔کل 9 مئی ٹو دہرانے کی کوشش کی گئی جس میں یہ ناکام ہوئے۔

انہوں نے کہا کہ  عثمان بزدار نے لیاقت چٹھہ کو آخری پوسٹنگ دلوائی، پی ٹی آئی کی عادت ہے کہ جہاں ہار جائیں وہاں بیوروکریسی کو خرید کر سازشیں کرواتے ہیں، ڈی آر او اور دیگر عملہ لیاقت چٹھہ کے الزامات کی تردید کر رہے ہیں۔ مولانا نے کہا تھا عدم اعتماد میں آپ ساتھ دیں ہمیں مکمل سپورٹ فراہم کرنے کا وعدہ کیا گیا ہے۔

راجہ ریاض نے کہا کہ  نوازشریف نے کہا تھا اگر سادہ اکثریت ملی تو وزیراعظم بنوں گا۔مسلم لیگ ن کی حکومت بنی تو وہ پانچ سال پورے کرے گی۔موجودہ انتخابات کا نتیجہ ہم قبول کرتے ہیں، راجہ ریاض کا مزید کہنا تھا کہ علی امین گنڈا پور بانی پی ٹی آئی کا 9 مئی کا فرنٹ مین تھا۔ اگر علی امین گنڈا پور وزیر اعلی کے پی بنا تو یہ لشکر لےکر وفاق پر چڑھائی کرے گا۔

مزیدخبریں