دھاندلی کے الزامات، پنجاب کابینہ نے لیاقت چٹھہ کے خلاف مقدمہ درج کرنے کی منظوری دیدی

08:39 AM, 19 Feb, 2024

نیوویب ڈیسک

لاہور : پنجاب کی نگرا ن کابینہ نے سابق کمشنر راولپنڈی لیاقت علی چٹھہ کے انتخابی نتائج میں دھاندلی کے الزامات کا معاملے پر ان کے خلاف مقدمہ کے اندراج کی منظوری دے دی ہے۔

 رپورٹ کے مطابق لیاقت علی چٹھہ کے خلاف الیکشن ایکٹ اور ضابطہ فوجداری سمیت دیگر دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا جائے گا۔ لیاقت چٹھہ کے خلاف مقدمہ کیلئے آئی جی پنجاب کو ہدایات بھی جاری کردی گئی ہیں۔ 

واضح رہے کہ کمشنر راولپنڈی لیاقت چٹھہ نے الزامات لگایا تھا کہ انہوں نے کسی دباؤ پر الیکشن میں دھاندلی کی اور انہیں پھانسی دی جائے۔ 

مزیدخبریں