پنجاب اور خیبر پختونخوا میں انتخابات سے متعلق ایوان صدر میں اہم  بیٹھک کل ہوگی

12:15 PM, 19 Feb, 2023

 اسلام آباد : پنجاب اور خیبر پختونخوا میں انتخابات سے متعلق ایوان صدر میں اہم  بیٹھک کل ہوگی۔

ذرائع  کے مطابق صدر کی دعوت کے باوجود  الیکشن کمیشن اجلاس میں شرکت کا حتمی فیصلہ نہ کر سکا۔ چیف الیکشن کمشنر نے بھی اہم مشاورتی اجلاس سوموار کو صبح ساڑھے 9 بجے   طلب  کر لیا ۔

الیکشن کمیشن  کل  صدر  عارف علوی کے بلائے گئے اجلاس میں شرکت کرنے یا نہ کرنے سے متعلق حتمی فیصلہ  کرئےگا۔الیکشن کمیشن نے صوبوں کے انتخابات سے متعلق صدر مملکت سے مشاورت غیر آئینی اور غیر قانونی  قرار دیدی۔ 

مزیدخبریں