اسلام آباد :چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ نے استعفے سے متعلق افواہوں کی سختی سے تردید کردی ہے ۔
چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ نے کہا میرے اور ممبران کے استعفوں سے متعلق افواہوں میں کوئی صداقت نہیں، نہ میں نے استعفیٰ دیا نہ ہی کسی اورممبرنے دیا ہے ۔
الیکشن کمیشن کسی بھی دباو کو خاطر میں لائے بغیر اپنی آئینی و قانونی ذمہ داری ادا کرتا رہے گا۔ الیکشن کمیشن اپنی ذمہ داریوں بخوبی سر انجام دے رہا ۔