کراچی : سردی کی شدت کم ہونے سے ملک کے میدانی علاقوں میں درجہ حرارت معمول پر آنے لگا ۔
محکمہ موسمیات نے آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران بیشتر مقامات پر موسم خشک رہنے جبکہ بالائی علاقوں میں ہلکی بارش اور برفباری کی پیش گوئی کی ہے۔
گزشتہ چوبیس گھنٹے کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہا ۔ تاہم کہیں کہیں مطلع جزوی طور پر ابر آلود رہا ۔ آئندہ چوبیس گھنٹے کے دوران میدانی علا قوں میں موسم خشک رہے گا۔
ماسم کا حال بتا نے والوں کا کہنا ہے کہ ملک کے بالائی علاقوں خیبر پختونخوا، کشمیر اورگلگت بلتستان میں چند مقامات پر ہلکی بارش اور برفباری کا امکان ہے ۔