وفاقی اردو یونیورسٹی کے طلباءاور اساتذہ کا ملیر کینٹ کا دورہ

09:40 PM, 19 Feb, 2022

نیوویب ڈیسک

راولپنڈی: وفاقی اردو یونیورسٹی کے طلبا اور اساتذہ نے ملیر کینٹ کا دورہ کیا اور مختلف سرگرمیوں میں حصہ لینے کے علاوہ مختلف ہتھیاروں اور آلات کا مشاہدہ بھی کیا۔ 
پاک فوج کے تعلقات عامہ کے شعبہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری کئے گئے بیان میں بتایا گیا ہے کہ وفاقی اردو یونیورسٹی کے طلبا اور اساتذہ نے پاک فوج کے ساتھ پورا دن گزارا اور یادگار شہدا پر حاضری دے کر پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی۔ 
آئی ایس پی آر کے مطابق طلباءاور اساتذہ کو مسلح افواج سے متعلق دستاویزی فلم دکھائی گئی جبکہ انہوں نے مختلف ہتھیاروں اور آلات کا مشاہدہ کیا اور انہیں آلات اور ہتھیاروں کے استعمال سے بھی آگاہ کیا گیا۔ 

مزیدخبریں