جیمز فالکنر کے الزامات پر شاہد خان آفریدی کا ردعمل

جیمز فالکنر کے الزامات پر شاہد خان آفریدی کا ردعمل

لاہور: قومی کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز سابق کپتان اور پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 7 میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی نمائندگی کرنے والے شاہد خان آفریدی نے بھی جیمز فالکنر کے الزامات پر ردعمل دیا ہے۔ 
تفصیلات کے مطابق شاہد خان آفریدی نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری پیغام میں لکھا ’جیمز فالکنر کے الزامات پر شدید مایوسی ہوئی اور انہوں نے بے بنیاد الزامات سے پاکستان کی میزبانی اور انتظامات پر سوال اٹھایا۔ ہم سب کیساتھ بہت عزت و احترام کا رویہ اختیار کیا گیا اور کبھی بھی ادائیگیوں کا کوئی مسئلہ نہیں ہوا۔ کسی کو بھی پاکستان، پاکستان کرکٹ اور پی ایس ایل کوداغدار کرنے کی اجازت نہیں ہونی چاہئے۔‘ 


واضح رہے کہ پی ایس ایل کے رواں سیزن میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی نمائندگی کرنے والے جیمز فالکنر معاہدے کے مطابق ادائیگیاں نہ کئے جانے کے الزامات عائد کرتے ہوئے لیگ سے دستبردار ہو گئے ہیں تاہم پی سی بی نے ان الزامات کو بے بنیاد قرار دیتے ہوئے انہیں آئندہ پی ایس ایل میں نہ کھلانے کا اعلان کیا ہے۔ 

مصنف کے بارے میں