خاتون وزیر نے شوہروں کو نافرمان بیویوں کی پٹائی کرنے کا مشورہ دے دیا

خاتون وزیر نے شوہروں کو نافرمان بیویوں کی پٹائی کرنے کا مشورہ دے دیا
سورس: فائل فوٹو

کوالا لمپور: ملائیشیا کی خاتون وزیر زیلا محمد یوسف نے شوہروں کو نافرمان بیویوں کی پٹائی کرنے کا مشورہ دے دیا۔

بیوی کے معاملے میں ہر شوہر کی یہی کہانی ہوتی کہ اس کے گھر میں جو بھی چلتی ہے تو اس کی بھی اور شوہروں کو بعض معاملات میں اپنی بیوی کے سامنے سر تسلیم خم کرنا پڑتا ہے۔ اس کے علاوہ بیوی کی اگر کوئی بات شوہر کو ناگوار گزرتی ہے تو ہر شوہر تابعداری کے اصول کو مدنظر رکھ کے نظر انداز کر دیتا ہے تاہم اب ملائیشیا کی وزیربرائے سماجی اورخانگی امورسیتی زیلا محمد یوسف نے سوشل میڈیا پر جاری کئے گئے بیان میں شوہروں کوبات نہ ماننے والی بیویوں کی پٹائی لگانے کا مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ بات چیت سے نہ ماننے والی بیویوں کی پٹائی لگائیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ اگربیویاں سمجھانے پربھی بات مانیں اوراپنا رویہ تبدیل نہ کریں تو پہلے3 روز کے لئے انہیں چھوڑ دیں اور اگر بیوی پھربھی ضد سے باز نہ آئے تو شوہر اس پر ہاتھ اٹھا سکتا ہے۔

خانگی امور کی وزیر کو اپنے اس بیان کے بعد خواتین کے حقوق کی تنظیموں سمیت مختلف حلقوں کی جانب سے تنقید کا سامنا ہے۔ خواتین تنظیموں کا کہنا ہے کہ انڈونیشیا جیسے ملک میں جہاں گھریلو تشدد کی شرح زیادہ ہے اس قسم کا بیان گھریلو تشدد کی حمایت کے مترادف ہے۔

مصنف کے بارے میں