وفاقی وزیر مراد سعید کی پریس کانفرنس نہیں آپ بیتی تھی ،قادرپٹیل 

01:26 PM, 19 Feb, 2022

نیوویب ڈیسک

کراچی : پیپلز پارٹی کے رہنما قادر پٹیل نے کہا ہے کہ وفاقی وزیر مراد سعید کی پریس کانفرنس نہیں آپ بیتی تھی ، پریس کانفرنس کرنے والا اپنے آپ کو مظلوم بتاتا رہا ۔ 

پی پی رہنما نے کہا کہ کسی کی کردار کشی کیلئے کردار کا ہونا ضروری ہے ، کردار نہ ہوتو باقی کیا رہتا  ہے ۔ انہوں نے کہا کہ سب سے زیادہ کردار کشی ہماری قیادت  کی  کی گئی ۔

قادر پٹییل نے کہا کہ کارکردگی یہ ہے پیسے دینے کے باوجود سندھ میں روڈ نہیں بنے ، سکھرموٹروے پر کام شروع ہی نہیں ہو سکا ۔انہوں نے مزید کہا کہ ہمیں ہر شخص کے بارے میں پتا ہے ، آپ سعودی عرب گئے اور فطرہ لیکر آئے ۔ 

انکا کہنا تھا کہ اسپیکرقومی اسمبلی غیر جانبدار نہیں رہے ۔پارلیمنٹ میں ہمارے شائستہ رویے کو کمزوری سمجھاگیا ۔

مزیدخبریں