سنو، تمام جلنے والوں۔۔۔ عامر لیاقت کا احمد علی بٹ کے تبصرے پر ردِعمل

سنو، تمام جلنے والوں۔۔۔ عامر لیاقت کا احمد علی بٹ کے تبصرے پر ردِعمل

کراچی: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رکنِ قومی اسمبلی اور ٹیلی ویژن کی معروف شخصیت عامر لیاقت تیسری شادی کے بعد  اپنی اہلیہ دانیہ کیساتھ وائرل ویڈیوز  پر تنقید کا شکار رہے۔  اسی دوران اداکار احمد علی بٹ نے بھی ان ویڈیو ز پر تبصرہ کیا تھا جس پر اب عامر لیاقت کا بھی رد عمل آگیا ۔

تفصیلات کے مطابق عامر لیاقت نے اپنے آفیشل انسٹاگرام اکاؤنٹ سے ایک  ویڈیو شیئر کی جس میں وہ کہتے ہیں کہ  ’ سنو۔۔۔ اپنے دماغ کا پاسورڈ دینا، مجھے عقل انسٹال کرنی ہے۔‘


 عامر لیاقت نے ویڈیو کا عنوان دیتے ہوئے لکھا   سنو! تمام جلنے والوں،   بشمول احمد علی بٹ سنو!!!

واضح رہے کہ گزشتہ دنوں عامر لیاقت کی اپنی دوسری اہلیہ طوبی انور سے علیحدگی ہو گئی تھی جس کے اگلے ہی روز انہوں نے جنوبی پنجاب کے شہر لودھراں سے تعلق رکھنے والی 18 سالہ دانیہ سے شادی کا اعلان اور تصدیق کی تھی۔

مصنف کے بارے میں