اسلام آباد: وفاقی دارالحکومت کی پولیس نے تھانہ بھارہ کہو کے مختلف علاقوں میں گرینڈ سرچ آپریشن کرتے ہوئے 19 افراد کو حراست میں لے لیا۔
تفصیلات کے مطابق بھارہ کہو میں سرچ آپریشن کے دوران 19 افراد کو حراست میں لے کر تھانہ منتقل کر دیا گیا، آپریشن میں 06 منشیات فروش سمیت 09 ملزمان بھی گرفتار کیے۔
پولیس ترجمان کے مطابق آپریشن کے دوران 4225گرام چرس، 03 پسٹلز بھی برآمد کیے گئے ہیں ،ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کرلئے گئے۔
گرینڈ سرچ آپریشن کے دوران 27 گھروں اور 70 مشکوک افراد کو چیک کیا گیا۔