نیوزی لینڈ نے جنوبی افریقہ کیخلاف پہلا ٹیسٹ بڑے مارجن سے جیت لیا

نیوزی لینڈ نے جنوبی افریقہ کیخلاف پہلا ٹیسٹ بڑے مارجن سے جیت لیا

کرائسٹ چرچ : نیوزی لینڈ نے جنوبی افریقہ کیخلاف دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا پہلا  میچ   ایک اننگز اور 276 رنز جیت لیا۔


تفصیلات کے مطابق پہلے ٹیسٹ کا آغاز میں جنوبی افریقی ٹیم  کی بیٹنگ لائن نیوزی لینڈ کے گیند باز میٹ ہنری کے سامنے ریت کی دیوار ثابت ہوئی، جنہوں نے 7 شکار کیے  اور پوری جنوبی افریقی  ٹیم کو 95 رنز پر پویلین بھیج دیا ۔

جواب میں نیوزی لینڈ نے اپنی پہلی اننگز میں  ہنری نکولس کی سنچری ( 105) اور ٹام بلنڈل کے 96 رنز کی بدولت 482 رنز بنائے اور اس طرح سے جنوبی افریقہ پر  387 رنز کی برتری حاصل کی۔تاہم جنوبی افریقہ کی کارکردگی دوسری اننگز میں بھی مایوس کن رہی اور پوری ٹیم  محض 111 رنز  ہی بنا پائی، اس طرح میزبان ٹیم نے مہمان ٹیم کو  ایک  اننگز اور 276 رنز سے شکست دیکر 2 میچوں کی سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل کر لی ہے۔

نیوزی لینڈ کے گیند باز میٹ ہنری شاندار باؤلنگ کرنے پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار پائے۔

مصنف کے بارے میں