ڈسکہ: پاکستان مسلم لیگ (ن) پنجاب کے صدر رانا ثنا اللہ کو گرفتار کرنے کیلئے پولیس گوندل ہاؤس پہنچ گئی ہے جبکہ ن لیگ کے رہنما کو یہ اطلاع لائیو ٹی وی شو میں شرکت کے دوران دی گئی۔
تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ (ن) کے رہنما رانا ثنا اللہ نجی ٹی وی کے پروگرام میں ویڈیو کال کے ذریعے شرکت کر رہے تھے کہ اسی دوران انہیں گوندل ہاؤس میں پولیس کی آمد کی اطلاع دی گئی۔
پولیس رانا ثناءاللہ کو گرفتارکرنے پہنچ گئی ????@RehamKhan1 pic.twitter.com/UAbf6keLod
— RehmaN HameeD (@IamRHB) February 19, 2021
پروگرام کے میزبان نے لائیو پروگرام کے دوران ہی بتایا کہ رانا ثنا اللہ کو گرفتار کرنے کیلئے 150 سے زائد پولیس اہلکار گوندل ہاؤس پہنچ گئے ہیں جبکہ دوسری جانب پولیس حکام کا کہنا ہے کہ مسلم لیگ (ن) کے رہنما کو گرفتار کرنے کا حکم ملا ہے۔
ضلع بھر کی پولیس کو طلب کر لیا گیا ہے۔ وزیر آباد کے تمام داخلی اور خارجی راستے سیل کر دیئے گئے ہیں۔ اور بیریئرز بھی لگا دیئے گئے ہیں۔ ذرائع کے مطابق رانا ثنا اللہ کو ڈسکہ میں 2افراد کی ہلاکت پر گرفتار کیے جانے کا امکان ہے۔