ڈاکٹر ممتاز انور چودھری تیسری بار پنجاب یونیورسٹی اکیڈمک سٹاف ایسوسی ایشن کے صدر منتخب

09:55 PM, 19 Feb, 2021

لاہور:  پنجاب یونیورسٹی لاہور کی اکیڈیمک سٹاف ایسوسی ایشن کے 18 فروری کو ہونے والے سالانہ انتخابات میں انسٹیٹیوٹ آف اکنامکس کے ڈائریکٹر ڈاکٹر ممتاز انور چودھری نے ایک بار پھر کامیابی حاصل کرتے ہوئے فتوحات کی ہیٹرک مکمل کر لی ہے۔

ڈاکٹر ممتاز انور چودھری نے اساتذہ کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا ہے کہ اللہ کا شکر ہے کہ مجھے ایک بار پھر خدمت کا موقع ملا ہے، میں بطور صدر اے ایس اے اساتذہ کے حقوق کیلئے لڑتا اور آواز بلند کرتا رہوں گا جبکہ اساتذہ کے مسائل کا حل ہی میری اولین ترجیح ہے۔ 

ڈاکٹر ممتاز انور نے مزید کہا کہ میں اور میرے ساتھی اپنے منشور کے مطابق پنجاب یونیورسٹی کی خود مختاری، اساتذہ کیلئے طبی سہولیات اور یونیورسٹی ایگزیکٹو کلب میں اساتذہ کیلئے مزید سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنائیں گے۔

مزیدخبریں