کورونا سے متاثرہ ممالک کے لیے بڑی خوشخبری 

09:24 PM, 19 Feb, 2021

واشنگٹن :  کورونا سے متاثرہ افراد اور ممالک کے لیے بڑی خوشخبری سامنے آگئی ہے۔ امریکی دوا ساز کمپنی فائز کی کورونا ویکسین اب عام فریزر میں بھی رکھی جا سکے گی۔ اس کے لیے خصوصی فریزر خریدنے کی کوئی ضرورت نہیں رہے گی۔


نئی تحقیق میں کہا گیا ہے کہ فائزر ویکسین اب عام فریزر بھی سٹور رہ کر اسی طرح فائدہ مند ہوگی جس طرح منفی ستر درجہ حرارت پر رکھی جاتی تھی۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ نئی تحقیق کے بعد اب فائزر ویکسین دنیا بھر میں سپلائی کی جاسکے گی اور وہ ممالک جہاں ویکیسن کو سٹور کرنے کی معیاری سہولت نہیں تھی وہ بھی ویکسین لے سکیں گے۔ 


دوسری طرف کینیڈین ماہرین کا کہنا ہے کہ فائرز ویکسین کی پہلی ڈوز 92فیصد  فائدہ مند ہے جبکہ دوسری ڈوز کے بعد 95 فیصد فائدہ مند ہے۔ 

مزیدخبریں