غازی بروتھا: وزیر اعظم عمران خان کہا محنت کاشت کار کرتا ہے لیکن اس کا فائدہ مڈل مین اٹھاتا ہے ۔ کسانوں سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم کا کہنا تھا کہ زرعی پیداوار بڑھانے اور کاشتکار طبقے کی معاونت کیلئے منصوبہ بندی کر رہے ہیں اور کاشکاروں کے مسائل حل کرنے کیلئے پرعزم ہیں۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ محنت کاشتکار کرتا ہے اور فائدہ مڈل مین اٹھاتا ہے جبکہ حکومت جعلی زرعی ادویات والوں کے خلاف کریک ڈاؤن کریں گے۔
اس سے قبل غازی بروتھا میں موسم بہار اور شجرکاری مہم کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ درخت آپ کے مستقبل کے لیے اتنا ضروری ہے کہ آپ کو اندازہ نہیں۔ یہ اس لیے ضروری ہے کہ پاکستان بدقسمتی سے موسم کی تبدیلی سے سب سے زیادہ متاثر ہونے والے 10 ممالک میں شامل ہے اور گرین ہاؤس گیس کے اثرات کی وجہ سے دنیا میں موسم گرم ہو رہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان موسمیاتی تبدیلی سے سب سے زیادہ متاثر ہونے والے ممالک میں شمال ہے لہٰذا ہمیں یہ سمجھنا چاہیے کہ ہمیں اپنے ملک میں گرم ہوتے ہوئے موسم کے اثرات کو کم کرنے کے لیے ہر چیز کرنی چاہیے اور اس کا ایک ہی طریقہ ہے کہ پاکستان میں 10ارب درخت اگانے کا جو پروگرام ہے اس کو سب کامیاب کریں۔
ان کا کہنا تھا کہ اس علاقے میں 10 لاکھ درخت لگیں گے تو میں آپ سے وعدہ لوں گا کہ آپ نے ان درختوں کی حفاظت کرنی ہے اور ہم آپ کو کھیل کے میدان بنا کر دیں گے۔عمران خان نے کہا کہ درخت ہمارے مستقبل کے لیے ضروری ہیں اور کھیلوں کے میدان ہمارے نوجوانوں کی صحت کے لیے ضروری ہیں، بدسقمتی سے نہ ہم نے اس ملک میں درخت لگائے، 70سال میں ہم جو انگریز جنگلات چھوڑ کر گیا تھا، وہ بھی ختم کر دیے۔